انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 21 مئی تک انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
یہ سماعت 26 نومبر کے واقعات، سنگجانی جلسے اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سے متعلق مقدمات کے سلسلے میں ہوئی۔ کیس کی کارروائی ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے مکمل کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 230 سے زائد ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ سماعت تک انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی فریقین کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگلی پیشی پر حتمی دلائل دیے جائیں۔
سماعت کے دوران عمیر نیازی، رؤف حسن اور اعظم سواتی سمیت دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ ان رہنماؤں کے خلاف ترنول، رمنا، آبپارہ اور سیکرٹریٹ تھانوں سمیت مختلف مقامات پر متعدد مقدمات درج ہیں۔












جمعرات 26 مارچ 2026 