تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کے ایک بڑے جھنڈ کے غول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے صارفین میں تجسس اور کچھ حد تک تشویش پیدا کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ منظر ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ چکی ہے اور حالیہ دنوں میں اسرائیل پر میزائل حملوں نے صورتحال کو پہلے ہی حساس بنا دیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوؤں کا ایک بڑا غول غیر معمولی انداز میں شہر کے اوپر چکر لگا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس مناظر کو بعض اوقات بدشگونی سے جوڑ کر دیکھا اور اسے کسی بڑے واقعے یا تباہی کی علامت قرار دیا، جبکہ کچھ افراد نے تاریخی حوالوں کے ساتھ بتایا کہ ماضی میں بھی پرندوں کی غیر معمولی حرکات کو جنگوں یا سلطنتوں کے زوال سے منسلک کیا جاتا رہا ہے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات عموماً قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوتے ہیں، جیسے موسم کی تبدیلی، خوراک کی تلاش یا دیگر ماحولیاتی عوامل۔ ان کے مطابق اس قسم کی ویڈیوز کو سائنسی تناظر میں دیکھنا چاہیے اور غیر ضروری خوف یا افواہوں سے گریز کرنا چاہیے۔
اس وائرل ویڈیو نے جہاں عوام کی توجہ حاصل کی ہے، وہیں موجودہ کشیدہ حالات کی وجہ سے مختلف قیاس آرائیاں بھی زور پکڑ گئی ہیں۔
تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کا راج، وائرل ویڈیو نے خوف و تجسس پیدا کر دیا
جمعرات 26 مارچ 2026












