پی ایس ایل میچز کے دوران پولیس کی سستی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ برہم

Calender Icon جمعرات 26 مارچ 2026

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکیں بند کرنے اور فراڈ کے ملزم کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں فراڈ کے ملزم علی امیر کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ “پولیس نے ملزم کو عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا؟ پی ایس ایل میچز کی وجہ سے پولیس کی عیاشیاں شروع ہو گئی ہیں۔”
عدالت نے معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر چیف سیکرٹری پنجاب اور ہوم سیکرٹری کو فوری طلب کر لیا۔
ملزم کے خلاف لیاقت آباد میں درج مقدمے میں مدعی کی 4 کروڑ روپے کی پراپرٹی ہتھیا لینے کا الزام ہے۔ وکیل مدعی اعجاز بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ پی ایس ایل میچز کی وجہ سے سیکیورٹی بنیاد پر ملزم کو عدالت پیش نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث ٹرائل میں تاخیر ہو رہی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ملزم کی رہائی کی درخواست ضمانت منظور کرے تاکہ کیس کی قانونی کارروائی بغیر رکاوٹ جاری رہ سکے۔