اگلے ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

Calender Icon جمعہ 26 جون 2026

وفاقی حکومت نے اگلے ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت بھی 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

یاد رہے اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایران امریکا جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آچکی ہیں ۔