سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، چاندی کے نرخ مستحکم
کراچی(نیوزڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے خریداروں کے لیے سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 116 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور 24 قیراط فی تولہ چاندی 7 ہزار 454 روپے پر برقرار رہی، جو کہ مارکیٹ میں نسبتاً استحکام کی نشاندہی کرتی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 48 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 493 ڈالر تک جا پہنچا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر مقامی صرافہ بازاروں پر پڑتا ہے، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔












ہفتہ 28 مارچ 2026 