لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جہاں یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔
مارک چیپمین نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، سمیر منہاس نے 28، ڈیون کانوے اور فہیم اشرف نے 26، 26 رنز کی انگنز کھیلیں۔ سلطانز کی جانب سے مومن قمر نے 3، محمد وسیم نے 2 جبکہ محمد نواز، پیٹر سیڈل اور عرفات منہاس نے ایک ایک وکٹ لی۔ ملتان سلطانز نے 172 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔
جوش فلیپے نے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کپتان ایشٹن ٹرنر 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایونٹ میں پہلا میچ کھیلنے والے اسیٹو اسمتھ نے 31 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا جبکہ اننگز کے اختتامی لمحاتے میں عرفات منہاس نے 23 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان ارشاد اور شاداب خان نے دو دو جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد راولپنڈی پنڈیز کو شکست دی تھی۔












ہفتہ 28 مارچ 2026 