50 ہزار آئی ٹی طلبہ بے فکر رہیں، پروگرام بحال کر رہا ہوں: کامران ٹیسوری

Calender Icon پیر 30 مارچ 2026

سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آئی ٹی انیشی ایٹیو سے متعلق بڑا اعلان کر دیا۔

اپنے بیان میں سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے 50 ہزار طلبہ بے فکر رہیں، پروگرام بحال کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ گورنر نہال ہاشمی سےکہہ دیا ہے، میری ٹیم آ کر آئی ٹی پروگرام جاری کر دے گی۔

کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کراچی ہی میں پھر سے آئی ٹی کلاسز ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کا سرٹیفیکیٹ ملنے تک میں ان بچوں کے ساتھ ہوں۔

کامران ٹیسوری نے بتایا ہے کہ میری والدہ انتہائی علیل ہیں، وطن واپس آ کر ان کی خدمت اور تیمار داری میں مصروف رہنے کی وجہ سے پروگرام بحال کرنے میں تاخیر ہوئی۔