25 ارب کی منی لانڈرنگ، معروف اینکر کے حیران کن انکشافات

Calender Icon پیر 30 مارچ 2026

نامور اینکر جنید سلیم نے اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے منی لانڈرنگ کیس میں حیران کن انکشافات کر دیے۔

اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی ایک معروف ڈرماٹولوجسٹ اور ایستھیٹیشن ہیں، جو اپنے شعبے میں نمایاں مقام رکھتی ہیں اور اکثر شوز میں خوبصورتی سے متعلق موضوعات پر گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔

تاہم اس وقت وہ مبینہ منی لانڈرنگ کے دو مختلف کیسز میں تحقیقات کی زد میں ہیں، جب کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ان کی عبوری ضمانت بھی منسوخ کر دی ہے۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف ایف آئی اے دو مقدمات میں تحقیقات کر رہی ہے، جن میں ان کے بینک اکاؤنٹس میں غیر معمولی ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں۔

اینکر جنید سلیم نے بھی اپنے وی لاگ میں ان مالی معاملات سے متعلق کچھ اہم تفصیلات شیئر کی ہیں۔

جنید سلیم کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس کے ذریعے تقریباً 25 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اپنے اکاؤنٹس سے بڑے پیمانے پر رقوم منتقل کیں، جن میں سے ایک اکاؤنٹ وہ اپنے بھائی اور والدہ کے ساتھ مشترکہ طور پر استعمال کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں واقع ان کا کلینک رجسٹرڈ نہیں ہے، مزید یہ کہ انہوں نے اپنے ڈرائیورز اور دیگر ملازمین کے نام پر چیکس کے ذریعے ادائیگیاں بھی کیں۔

حیران کن طور پر، انہوں نے اپنی سالانہ آمدن صرف 4 سے 6 لاکھ روپے ظاہر کی، جب کہ 25 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی وضاحت فی الحال نہیں دے سکیں۔