سرگودھا: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ملاوٹی کھویا بنانے والا یونٹ پکڑا گیا

Calender Icon پیر 30 مارچ 2026

سرگودھا (نیوز ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی کھویا بنانے والے یونٹ کو پکڑ لیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے ملاوٹ مافیاء کیخلاف کارروائی کی ہے۔

ترجما فوڈ اتھارٹی کے مطابق کھویا یونٹ مالک رنگے ہاتھوں جعلی اور ملاوٹی کھایا بناتے ہوئے پکڑا گیا جبکہ یونٹ سے 300 لیٹر جعلی کھویا کا محلول ضبط کر لیا گیا تاہم جگہ کو موقع پر تلف بھی کر دیا گیا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کھویا یونٹ مالکان کیخلاف تھانے میں ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا جبکہ یونٹ کو ملاوٹی اور جعلی کھویا بنانے پر بند کردیا گیا۔