راولپنڈی میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ روات پولیس نے 29 مارچ کو درج کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے شاپنگ کے لیے جانے والی خاتون سے گاڑی میں زیادتی کی تھی، وقوعے میں استعمال ہونے والی گاڑی پولیس کی تحویل میں ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون کی والدہ نے بتایا تھا کہ میری بیٹی گاؤں سے روات بازار جانے کے لیے وین میں سوار ہوئی تھی، وین کنڈیکٹر نے دروازہ بند کر کے گاڑی کا رخ چک بیلی روڈ کی طرف موڑ دیا تھا۔
متن کے مطابق 4 ملزمان نے بیٹی کو چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان بیٹی سے زیادتی کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔












بدھ 1 اپریل 2026 