امریکا و اسرائیل کی بمباری کے باوجود مختلف ایرانی شہروں میں مظاہرے

Calender Icon بدھ 1 اپریل 2026

امریکا اور اسرائیل کی بمباری کے باوجود ایران میں عوام کے حوصلے بلند ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی بمباری کے باوجود ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے مظاہرے کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔

اس موقع پر صدر پزشکیان نے کہا کہ عوام قومی یکجہتی، سماجی ہم آہنگی اور اسلامی انقلاب کا تحفظ جاری رکھیں۔

وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اپنے جذبے کو مزید توانا کرنے کے لیے ریلی میں شریک ہوا۔

واضح رہے کہ ایران کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ اور وزیرِ جنگ سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے مزید حملوں کی دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔