اسرائیلی فوج نے رات گئے ایران پر شدید حملے کیے جس کے نتیجے میں سپریم لیڈر کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخمی ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ شہید ہوگئیں۔
اسرائیلی فوج نے تہران میں کمال خرازی کے گھر پر حملہ کیا، سرکاری انفرا اسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ڈاکٹر خرازی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایران اور حزب اللہ نے جارحیت کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغ دیے، دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں میزائل گرنے سے مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
خطرے کے سائرن سن کر بنکرز کی طرف دوڑنے والے 6 اسرائیلی آباد کار بھگدڑ میں زخمی ہوگئے جبکہ ایک ہلاک ہوگیا ، بنکرز کو بھی نقصان پہنچا ۔
دوسری جانب امریکی اخبار نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اے 10 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کو دُگنا کر رہا ہے۔












جمعرات 2 اپریل 2026 