پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 65 فیصد اضافہ کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی کا کرایہ ایک لاکھ 10ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہو گیا ،لاہور سے اسلام آباد 80 ہزار سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے کرایہ بڑھا دیا ،لاہور سے پشاور ایک لاکھ سے ایک لاکھ 50ہزار روپے کرایہ بڑھا دیا گیا ،لاہور سے کوئٹہ ایک لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے کرایہ بڑھا دیا گیا ،لاہور سے ملتان 60 ہزار سے 90 ہزار روپے کرایہ بڑھا دیا گیا ہے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن مرکزی صدر کا کہناہےکہ اتنا زیادہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے کارروبار بند کر دیا ہے ، ان حالات میں کارروبار کرنا بہت مشکل ہو گیا۔












جمعہ 3 اپریل 2026 