عمران خان کے رنبیر کپور سے اختلافات، اصل کہانی سامنے آگئی

Calender Icon اتوار 5 اپریل 2026

بالی ووڈ اداکار عمران خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں رنبیر کپور سے ہونے والے موازنوں پر کھل کر بات کی ہے۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے فلم انڈسٹری میں مقابلے کے تصور کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی سینما کو مسابقتی میدان نہیں سمجھتے، تخلیقی کام کو مقابلے میں بدل دینا فن کے ساتھ انصاف نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر فلم دیکھنے والے کے لیے تجربہ مختلف ہوتا ہے، کوئی فلم کسی کو جذباتی طور پر متاثر کرتی ہے جبکہ کسی کو نہیں اور یہ بالکل فطری بات ہے، فلموں کو محض نمبرز یا کامیابی کے پیمانے پر ناپنا درست نہیں۔

اداکار نے رنبیر کپور کے ساتھ مبینہ اختلافات کی خبروں پر بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب میڈیا کی بنائی ہوئی کہانیاں تھیں اور حقیقت میں ان کے درمیان کوئی ذاتی تنازع نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ دونوں ایک ہی دور میں انڈسٹری میں آئے اور عمر میں بھی قریب تھے، تاہم ان کی ذاتی طور پر زیادہ ملاقاتیں نہیں رہیں بلکہ وہ صرف نئے اداکاروں کے طور پر ایک دوسرے کو جانتے تھے۔