ایل پی جی کی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت جاری

Calender Icon اتوار 5 اپریل 2026

ایل پی جی کی فی کلو سرکاری قیمت 310 روپے ہونے کے باوجود 450 سے 500 روپے فی کلو تک میں فروخت جاری ہے۔

گیس کی قلت سے پریشان اور سلینڈر استعمال کرنے والے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

اوگرا نے خبردار کیا ہے کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والے ڈیلرز اور دکان داروں کے خلاف آج سے آپریشن ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عبدالہادی خان کے مطابق سپلائی کم اور ڈسٹری بیوٹرز کو مال مہنگا مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا اور امپورٹرز ایل پی جی کی زائد قیمت پر فروخت روکنے میں ناکام ہیں۔