امریکا کو الٹی میٹم نہیں دینے چاہئیں، روس

Calender Icon پیر 6 اپریل 2026

روس نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کو الٹی میٹم کی زبان ترک کر دینی چاہیے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا کو صورت حال کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کو مذاکرات کے راستے پر واپس لانا ہوگا، امید ہے ایران تنازع کم کرنے کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ فریقین کو سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔

اس سے پہلے چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ آبنائے ہُرمز کے بحری راستے کی بحالی جنگ بندی سے ہی ممکن ہے۔