ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ایم-12 موٹروے منصوبہ، پاکستان میں رابطہ سازی کا ایک اور سنگِ میل

Calender Icon بدھ 8 اپریل 2026

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ایم-12 موٹروے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا، جو پاکستان میں رابطہ سازی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی ملک کے مواصلاتی شعبے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔

ایم-12 موٹروے منصوبہ لاہور-سیالکوٹ موٹروے کے اختتامی مقام سمبڑیال کو کھاریاں کے ساتھ مؤثر اور براہِ راست طور پر منسلک کرے گا، جس سے علاقائی آمد و رفت میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

چھ رویہ (لین) پر مشتمل یہ جدید موٹروے نہ صرف سفر کو تیز، محفوظ اور سہل بنائے گا بلکہ مختلف شہروں کے درمیان روابط کو بھی مضبوط کرے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ علاقائی تجارت اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ ایم-12 موٹروے شمال-جنوب موٹروے نیٹ ورک کا حصہ بن کر قومی سطح پر رابطہ کاری کو مزید وسعت دے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ملک بھر میں جدید انفراسٹرکچر اور مؤثر رابطہ سازی کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔