گھر سے گردن کٹی لاش برآمد، لکڑی کاٹنے والی آری اور خودکشی کا نوٹ بھی موجود

Calender Icon جمعہ 10 اپریل 2026

لاہور:تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں واقع ایک گھر سے وسیم جبار نامی شخص کی گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی گردن لکڑی کاٹنے والی آری سے کاٹی گئی، جو موقع سے ملی ہے۔ پولیس نے مقتول کی جیب سے ہاتھ سے لکھا خودکشی کا نوٹ بھی برآمد کر لیا ہے۔

وقوعہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

مقتول کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد قریبی مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال قتل یا خودکشی کے اصل محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔