اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان نہ صرف قابل تحسین ہے بلکہ اس سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
اپنے بیان میں انجینئر امیر مقام نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اعلان کو عوامی ریلیف کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک منتقل کیا ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
انجینئر امیر مقام کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم، عوامی ریلیف کو اہم پیش رفت قرار دیدیا
ہفتہ 11 اپریل 2026












