اسلام آباد ٹالکس،جناح کنونشن سنٹرمیں میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر قائم

Calender Icon ہفتہ 11 اپریل 2026

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے دوران مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جناح کنونشن سنٹر میں میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے،صحافیوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کی جانب سےجناح کنونشن سینٹر میں میڈیا فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں اسلام آباد ٹالکس کی کوریج کرنے والے غیرملکی صحافیوں کو مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نےکہاکہ غیرملکی اور مقامی صحافیوں کی سہولت کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور حکومت کی کوشش ہےکہ تمام صحافیوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،تمام معزز صحافیوں کا ہر طرح سےخیال رکھا جائے گا تاکہ وہ بغیر کسی مشکل کے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔