عماد وسیم کی دوسری اہلیہ کے رومانوی انداز پر صارفین کی تنقید

Calender Icon ہفتہ 11 اپریل 2026

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کے رومانوی انداز پر صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

نائلہ راجہ کرکٹر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ہیں، جنہوں نے قومی کرکٹر کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے طلاق کے بعد ان سے شادی کی جس کے بعد وہ وہ خبروں میں ہیں۔

نائلہ راجہ خود بھی ایک انفلوئنسر ہیں اور لائف اسٹائل سے متعلق مواد بناتی ہیں، مبینہ طور پردونوں کے درمیان اُس وقت تعلق قائم ہوا جب عماد وسیم کی پہلی اہلیہ سے طلاق ابھی نہیں ہوئی تھی اور ان کی اہلیہ تیسرے بچے کی امید سے تھیں۔

اب یہ جوڑا سوشل میڈیا پر ریلز اور پوسٹس کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کر رہا ہے۔

عماد وسیم اس وقت پاکستان سپر لیگ کے گیارویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائبندی کررہے ہیں جب کہ نائلہ راجہ نے انہیں سرپرائز دینے کے لیے ان کا میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

اگرچہ عوام کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں تھی، لیکن نائلہ نے شرکت کی اور بعد میں اس لمحے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

نوبیاہتا جوڑے نے گراؤنڈ میں ایک سیلفی بھی لی۔

انٹرنیٹ پر صارفین نائلہ راجہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ’ایک دن وہ تمہیں بھی کسی افیئر سے سرپرائز دے گا‘۔

ایک اور نے لکھا ’اگر فری گھومنا پھرنا کا کوئی چہرہ ہوتا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ آپ انوشکا شرما کی سستی نقل بننے کی کوشش کیوں کر رہی ہیں؟