امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ توقع ہے امریکی مذاکرات کار اس ہفتے ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کریں گے۔
ایگزیوس سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن ان کی شرائط امریکا کو قبول نہیں۔ یہ وہ معاہدہ ہے جس پر شاید ہم ایک سال پہلے اسے قبول کرلیتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز اور امریکی بحری ناکہ بندی پر بات کرنا چاہتا ہے۔ ایران نے اپنی طاقت اور پوزیشن کو ضرورت سے زیادہ مضبوط سمجھا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد گذشتہ روز سب سے زیادہ تیل آبنائے ہرمز سے گزرا۔ امریکی فوج آبنائے ہرمز سے بڑی مقدار میں تیل گزارنے میں مدد دے رہی ہے۔ ایگزیوس کے مطابق قطر اور دیگر ممالک امریکا ایران مذاکرات بحال کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:مہنگائی کا طوفان، سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی قیمتیں آسمانوں پر، عوام رل گئے
دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی مندوب مائیک والٹز نے این بی سی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کی بحالی روکنا ضروری ہے، ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم سے متعلق مسئلہ حل کرنا ہوگا، ایران کو جوہری معاہدے کی شرائط اور عالمی قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔













اتوار 27 ستمبر 2026 

