مذاکرات کیلئے اتنے ہی تیار ہیں جتنے مقابلے کےلیے، عباس عراقچی

Calender Icon اتوار 27 ستمبر 2026

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے اتنے ہی تیار ہیں جتنے مقابلے کےلیے، ہم جنگ نہیں مسئلے کا سفارتی حل چاہتے ہیں۔

میں این بی سی ٹی وی کو انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ہماری تجاویز مسترد کرنے پر حیرانگی ہوئی۔

ہماری تجویز سے حالات معمول پر آسکتےتھے۔ ہمارے مطالبات نئے نہیں بلکہ وہ حقوق ہیں جن کا ہم احترام چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکا کے وسط مدتی انتخابات سے کوئی دلچسپی نہیں، ہماری اولین ترجیح ملکی مفادات کا تحفظ ہے۔ اگر امریکا مخصوص اقدامات کرے توآبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران پر دوبارہ حملے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، امریکی صدر

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم 8 ماہ قبل شروع ہونے والی جارحانہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، غیر قانونی طور پر منجمد کیے گئے اثاثوں اور رقوم کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔