واشنگٹن(ویب ڈیسک)وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے سنیچر کو ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ امریکہ نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
اس سے قبل خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک سینئر ایرانی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ امریکہ قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں موجود ایرانی اثاثے جاری کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔
ایک اعلیٰ ایرانی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹڑز کو بتایا تھا کہ امریکہ نے ان اثاثوں کی بحالی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس نے اس پیش رفت کو اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے دوران واشنگٹن کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی جانب سنجیدہ پیش رفت قرار دیا تھا۔
ٹرمپ انتظامیہ کی منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی خبروں کی تردید
ہفتہ 11 اپریل 2026












