مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، چہرہ اور ٹانگ بری طرح متاثر : ذرائع

Calender Icon ہفتہ 11 اپریل 2026

برطانیہ(ویب ڈیسک)روئٹرز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے وہ زخم ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئے ہیں جو فضائی حملے دوران ان کے چہرے اور پاؤں پر لگے۔
رپورٹ کے مطابق ان کے قریبی حلقے کے تین سورسز نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس حملے میں مجتبیٰ خامنہ ای کا چہرہ اور ایک یا دونوں ٹانگیں متاثر ہوئیں، جس میں ان کے والد آیت اللہ خامنہ ای ہلاک ہوئے تھے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بات کرنے والوں کے مطابق 56 سالہ رہنما صحت یاب ہو رہے ہیں اور ذہنی طور پر بہت تیز ہیں اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سینیئر حکام سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں جبکہ واشنگٹن کے ساتھ جنگ اور مذاکرات سمیت اہم مسائل پر فیصلہ سازی میں مصروف ہیں۔