کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا ایک بار پھر جنگ ختم کرنے پر زور

Calender Icon اتوار 12 اپریل 2026

ویٹی کن سٹی (ویب ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو(Pope Leo XIV) نے ایک مرتبہ پھر جنگ ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پوپ لیو نے ویٹی کن سٹی میں امن کیلئے دعائیہ اجتماع سے خطاب میں جنگ پسند عناصر پر کڑی تنقید کی اور کہا خود پرستی اور دولت کی پرستش بہت ہو چکی، طاقت کے مظاہرے اور جنگ بہت ہو چکی، حقیقی طاقت زندگی کے لیے خدمت کرنے سے ظاہر ہوتی ہے۔

مزیدپڑھیں:امریکی فوجی حضرت عیسیٰ کے لیے لڑ رہے ہیں، امریکی وزیر جنگ، پوپ لیو کا اختلاف

پوپ لیو نے مزید کہا قومی رہنماؤں پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، ہم ان سے کہتے ہیں بس کریں، اب امن کا وقت ہے، مذاکرات اور ثالثی کی میز پر بیٹھیں، اس میز پر نہ بیٹھیں جہاں اسلحے میں اضافے کی منصوبہ بندی اور مہلک اقدامات کے فیصلے کیے جاتے ہیں۔