لیسکو(lesco)کا شارٹ فال 850 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔
ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق لیسکوکا شارٹ فال 850 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا جس کے باعث وہ اپنی 2700 میگاواٹ کی ڈیمانڈ بھی پوری نہیں کر پا رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ شارٹ فال کی وجہ سے شہر میں 2گھنٹے جبکہ دیہات میں 4 سے 6 گھنٹےکی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بجلی کی طلب بڑھنے پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنےکا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں 3 سال کے دوران بجلی 155 فیصد مہنگی ہونے کا انکشاف
ادھر ذرائع سوئی ناردرن نے بتایا کہ درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ گیس کی قلت بھی بڑھ گئی ہے، گیس کی قلت کے باعث شہری ایل پی جی خرید رہے ہیں۔
ذرائع این ٹی ڈی سی نے مزید بتایا کہ آر ایل این جی گیس نہ ملنے سے بلوکی پاورپلانٹ بند ہوگیا ہے، بلوکی پاورپلانٹ 1223 میگاواٹ بجلی سسٹم میں فراہم کرتا تھا۔












اتوار 12 اپریل 2026 