امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات مذاکرات ناکامی کی وجہ بنے، ایرانی میڈیا

Calender Icon اتوار 12 اپریل 2026

ایران اور امریکا کے درمیان جاری اہم مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے۔ جس کے بعد خطے میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔(amrica) ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں فریقین کئی اہم معاملات پر اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام رہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مذاکرات کی ناکامی کی بڑی وجہ امریکا کے سخت اور زیادہ مطالبات تھے۔ اسی وجہ سے دونوں فریقین کئی اہم معاملات پر اتفاق رائے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔رپورٹس کے مطابق واشنگٹن نے ایسے مطالبات پیش کیے جو جنگ کے دوران بھی حاصل نہیں کیے جا سکے تھے۔ جس سے مشترکہ فریم ورک اور ممکنہ معاہدے کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

مزید پڑھیں:لیسکو شارٹ فال 850 میگاواٹ سے متجاوز، شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

مذاکرات میں آبنائے ہرمز، ایران کے جوہری حقوق اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال جیسے اہم معاملات زیر بحث آئے۔ تاہم ان نکات پر شدید اختلافات برقرار رہے۔