صدرِ مملکت آصف علی زرداری(asif ali zardari) نے ہنگری کے پارلیمانی انتخابات میں پیتر مجار کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔
صدرِ مملکت نے پیتر مجار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں نئی قیادت ہنگری کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں اس بات کو خاص طور پر اہم قرار دیا کہ حالیہ انتخابات میں نوجوانوں نے بھرپور اور نمایاں کردار ادا کیا، جو جمہوری عمل کے لیے ایک مثبت علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی آبادی کی بڑی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے اور امید ہے کہ پاکستانی نوجوان بھی اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ ملک کے مستقبل کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔
مزیدپڑھیں:ہنگری میں اپوزیشن کی غیرمعمولی کامیابی، ٹرمپ کی حمایتی حکومت کو شکست
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعلقات باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں مزید مضبوط ہوں گے اور تعاون کا دائرہ مستقبل میں وسیع ہوگا۔












پیر 13 اپریل 2026 