امریکی جہاز کو ہُرمُز سے واپس مڑنے کی وارننگ جاری کرنے کی ویڈیو

Calender Icon پیر 13 اپریل 2026

ایران نے پاسداران کی بحریہ کی جانب سے امریکی جہاز کو آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) سے واپس مڑنے کی وارننگ کی ویڈیو جاری کردی۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی جہاز کی انتظامیہ اور ایرانی فوج کے اہلکاروں کے درمیان ہوئی گفتگو بھی جاری کی گئی ہے۔

ایرانی فوج کی جانب سے کہا گيا کہ یہ آپ کو آخری وارننگ ہے، اگر آپ واپس نہیں جائيں گے تو آپ کو نشانہ بنایا جائے گا، اس کے بعد امریکی بحری جہاز نے اپنا رخ بدل لیا۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے دوران پاکستان کی ہوابازی کے شعبے میں شاندار کردار

ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب پہنچنے والے فوجی جہازوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، ان فوجی جہازوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل کنٹرول اور پاسداران بحریہ کی اسمارٹ مینجمنٹ میں ہے۔