واشنگٹن سے غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع(expension) کی کوششوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
میڈیا کے مطابق دونوں فریقین کی جلد دوبارہ مذاکراتی میز پر واپسی متوقع ہے۔ جبکہ جنگ بندی کو مزید دو ہفتوں کے لیے بڑھانے پر بھی غور جاری ہے۔
اے پی کے مطابق امریکا اور ایران نے اصولی طور پر جنگ بندی میں توسیع پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ تاہم چند اہم امور پر اختلافات بدستور موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثالثی کرنے والے فریقین تین بڑے معاملات پر سمجھوتے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جن میں ایران کا جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور جنگی نقصانات کے ازالے سے متعلق امور شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں جلد سابقہ پوزیشن پر بحال ہو جائینگی، امریکی دعویٰ
ماہرین کے مطابق اگر ان نکات پر پیشرفت ہو جاتی ہے تو خطے میں کشیدگی میں نمایاں کمی آ سکتی ہے اور ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔












بدھ 15 اپریل 2026 