پی ایس ایل 11: کراچی کنگز سے یو اے ای کے 2 پلیئرز ریلیز، جیسن روئے اسکواڈ میں شامل

Calender Icon بدھ 15 اپریل 2026

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز نے پی ایس ایل 11 کے بقیہ میچز سے یو اے ای کے 2 پلیئرز محمد وسیم اور خزیمہ بن تنویر کو نیشنل ڈیوٹی(national duty) کی وجہ سے ٹیم سے ریلیز کر دیا۔

فرنچائز کے ترجمان کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو قومی ذمہ داریوں کے باعث ریلیز کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی قومی ٹیم کی نمائندگی کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور انہیں نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر جیسن روئے کو محمد وسیم کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا طوفان؛ انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا

فرنچائز انتظامیہ نے جیسن روئے کی شمولیت پر کہا کہ جیسن روئے ایک تجربہ کار اور جارحانہ اوپنر ہیں جو ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو مزید مضبوط بنائیں گے انہیں اس اہم مرحلے پر ٹیم کا حصہ بنا کر خوش ہیں۔

خزیمہ بن تنویر کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔