ایران کیساتھ بات چیت مثبت، مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا، کیرولائن لیویٹ

Calender Icon بدھ 15 اپریل 2026

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر اسلام آباد (islamabad)میں ہوگا۔ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ رپورٹس غلط ہیں کہ امریکا نے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی، آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے، ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہونیوالے جہازوں کی مکمل ناکہ بندی ہے۔

مزید پڑھیں:پانی کو بطور سیاسی ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش سنگین نتائج کی حامل ہے، صدر مملکت

کیرولائن لیویٹ نے مزید کہا کہ چینی صدر شی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہا۔