یہ ہماری جنگ نہیں، کسی صورت اس کا حصہ نہیں بنیں گے؛ وزیراعظم کیئر اسٹارمر

Calender Icon بدھ 15 اپریل 2026

 

برطانیہ نے ہر دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر ایران جنگ (iran jang)کا حصہ بننے سے صاف انکار کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے پارلیمنٹ سے خطاب میں ایران جنگ پر حکومتی پالیسی پیش کی۔

انھوں نے اپنی تقریر میں واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہونے کے لیے دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پارلیمان میں مزید کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے اور اس جنگ میں حصہ نہ بننے کی حکومتی پالیسی کو تبدیل کرانے کے لیے مجھ ہر کافی دباؤ ڈالا گیا۔

برطانوی وزیراعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں کسی دباؤ کے آگے سر نہیں جھکاؤ گا اور نہ میں اپنا فیصلہ تبدیل کروں گا۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اس جنگ میں شامل ہونا ہمارے قومی مفاد میں نہیں اس لیے ہم ایسا کبھی نہیں کریں گے۔ مجھے معلوم ہے کہ میرا مؤقف کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران کیساتھ بات چیت مثبت، مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا، کیرولائن لیویٹ

انھوں نے اپنے خطاب میں یہ تو نہیں بتایا کہ یہ دباؤ کس نوعیت کا تھا اور کس کی جانب سے تھا تاہم یہ اشارہ دیا کہ اس دباؤ میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعات بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں عندیہ دیا تھا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان گزشتہ سال طے پانے والے تجارتی معاہدے کی شرائط تبدیل کی جا سکتی ہیں۔