بیساکھی میلہ: پاکستان میں دنیا بھر سےآمد، سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال

Calender Icon جمعرات 16 اپریل 2026

پاکستان نے بھارت اور دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کا بیساکھی میلہ کے موقع پر خیرمقدم(welcome) کیا ہے۔سکھ یاتریوں کے قیام کے دوران مکمل سیکیورٹی، سہولیات اور خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق سکھ یاتریوں کو ملک بھر میں مقدس مذہبی مقامات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ان کے قیام کے دوران مکمل سیکیورٹی، سہولیات اور خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیساکھی کے موقع پر سکھ یاتریوں کی آمد مذہبی اہمیت کی حامل ہے اور یہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے احترام کی عکاسی بھی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورہ ترکیہ پر انطالیہ پہنچ گئے، وفد کا پرتپاک استقبال

حکام کے مطابق پاکستان نے عالمی سکھ برادری کے لیے اہم مذہبی مقامات کو محفوظ اور کھلا رکھا ہے، جن میں گوردوارہ پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب شامل ہیں۔