فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر آمد، میجر جنرل علی عبداللہی سے ملاقات

Calender Icon جمعرات 16 اپریل 2026

تہران ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آج تہران میں ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ایرانی میڈیا (iranian media)کے مطابق خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی جس میں اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے تھے، ان کا دورہ ایران امریکا مذاکرات اور مستقل جنگ بندی کی کوششوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کل تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، ملاقات میں عباس عراقچی نے مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے سے متعلق ایران اور پاکستان کا عزم مضبوط اور مشترک ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا معاشی روڈ میپ پیش ،ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور نجکاری ناگزیر؛ وزیر خزانہ

ہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران میں خیر مقدم کرکے خوشی ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔