شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 خوارج ہلاک

Calender Icon جمعہ 2 اکتوبر 2026

شمالی وزیرستان(North Waziristan) کے علاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے بھرپور عزم اور جنگی مہارت کے ساتھ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا تعاقب کیا۔ فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

مزیدپڑھیں:اپوزیشن سے رسمی نہیں، نتیجہ خیز مذاکرات ہونے چاہییں،صدر وزیراعظم کا اتفاق

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارروائیوں نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے دہشتگردوں کیلئے علاقے میں گنجائش محدود کردی ہے۔ سیکیورٹی فورسز عزم استحکام ویژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔