حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مذاکرات جاری

Calender Icon جمعہ 2 اکتوبر 2026

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق (Ayaz Sadiq) کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ صرف ایک سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا دفتر مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مذاکرات کے لیے کھلا ہے، اختلافِ رائے اور مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ عہدے اور دفاتر عارضی ہوتے ہیں، پارلیمان ہی وہ واحد فورم ہے جہاں مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر (Asad Qaiser) بھی شریک ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے وفاقی وزراء امیر مقام (Amir Muqam)، رانا ثناء اللہ (Rana Sanaullah)، محسن نقوی (Mohsin Naqvi)، طلال چوہدری (Talal Chaudhry) اور طارق فضل چوہدری (Tariq Fazal Chaudhry) شریک ہیں۔

اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان (Sherry Rehman)، ارکان قومی اسمبلی نوید قمر (Naveed Qamar) اور اعجاز حسین جاکھرانی (Ijaz Hussain Jakhrani) بھی موجود ہیں۔

مزیدپڑھیں:مدینہ منورہ میں حوثیوں کا پاورڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر ڈرون حملہ شدید اشتعال انگیزی ہے،پاکستان

اپوزیشن کی جانب سے محمود خان اچکزئی (Mahmood Khan Achakzai)، بیرسٹر گوہر خان (Barrister Gohar Khan)، راجہ ناصر عباس (Raja Nasir Abbas)، ملک عامر ڈوگر (Malik Aamir Dogar) اور سابق اسپیکر اسد قیصر شریک ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سلمان اکرم راجہ (Salman Akram Raja) اور ملک عامر ڈوگر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔