میدانِ جنگ میں خاموشی کے دوران بھی انگلی ٹریگر پر ہے: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

Calender Icon جمعہ 17 اپریل 2026

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران بھی ملک کی مسلح افواج ہر وقت تیار ہے۔

انہوں نے جنگ بندی کو میدانِ جنگ کی خاموشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی خاموشی کے دوران ہم نے انگلی ٹریگر پر رکھی ہوئی ہے اور اس صورتِ حال میں بھی مکمل طور پر چوکنا ہیں۔

یومِ فوج کے موقع پر جاری بیان میں پاسداران نے کہا ہے کہ ایرانی فوج اور پاسداران کسی بھی ممکنہ جارحیت کا طاقت ور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

مزیدپڑھیں:امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو اپنی پالیسیوں کو مذہبی ٹچ دینا مہنگا پڑ گیا

انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی کشیدگی کی صورت میں مخالفین کو بھاری ضربوں اور ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔