راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی (Bushra Bibi) کی رہائی کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں اور ذرائع کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ کرنے پر آمادہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پہلے پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں سے ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی سے بھی اہم گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی فیملی اس بات پر رضامند ہو گئی ہے کہ جیل کے باہر کسی بھی متنازع گفتگو سے گریز کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کو بیرونی حمایت فائدہ کے بجائے نقصان پہنچا سکتی ہے،اکبر ایس بابر
اسی طرح بشریٰ بی بی کی فیملی نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ ان سے متعلق سوشل میڈیا پر کوئی پیغام یا بیان جاری نہیں کیا جائے گا، جبکہ پارٹی بھی اس معاملے پر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگلے ہفتے بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات کریں گے اور انہیں دوبارہ اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی قانونی طریقہ کار کے تحت ممکن بنائی جائے گی، جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماؤں کی اپیلوں پر جلد سماعت متوقع ہے۔












جمعہ 17 اپریل 2026 