دانتوں سے 720 ٹن وزنی بحری جہاز کھینچنے کا ورلڈ ریکارڈ

Calender Icon ہفتہ 18 اپریل 2026

کہتے ہیں کہ انسان اگر کچھ کرنے کی ٹھان لے تو ناممکن بھی ممکن بن سکتا ہے۔ مصر سے تعلق رکھنے والے ایک طاقتور نوجوان نے ایسا ہی حقیقت میں کرکے دکھا دیا۔ انہوں نے اپنے دانتوں کی مدد سے ایک دیو ہیکل بحری جہاز(Ship) کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے اشرف مہروس سلیمان نے یہ ناقابلِ یقین کارنامہ مصر کے علاقے الغردقہ میں سرانجام دیا۔

مزیدپڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی بحری جہازوں پر کھانے کی قلت کی خبریں، نیوی چیف کا بیان آگیا

انہوں نے 720.332 میٹرک ٹن وزنی بحری جہاز کو محض اپنے دانتوں کے زور پر کھینچ کر ”دانتوں سے کھینچا جانے والا بھاری ترین بحری جہاز“ کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔