اعلیٰ حکومتی ذرائع نے ان خبروں کی تردید (Disclaimer) کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نہ تو کوئی تاریخ طے کی گئی ہے اور نہ ہی مذاکرات کے مقام کا حتمی فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت تک مذاکرات کے شیڈول سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کے دعوؤں اور ایران کے ردعمل سے تہران میں سیاسی الجھن اور تناؤ میں اضافہ
اس سے قبل بعض بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور پاکستان میں پیر کے روز ہونے کا امکان ہے، تاہم ان رپورٹس میں بھی ایرانی فریق کی تصدیق شامل نہیں تھی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں کچھ مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے اور “اچھی چیزوں” میں لبنان سے متعلق صورتحال بھی شامل ہے، تاہم انہوں نے کسی مخصوص مذاکراتی شیڈول کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں سے متعلق صورتحال ابھی غیر یقینی ہے اور حتمی پیش رفت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔












ہفتہ 18 اپریل 2026 