ایران جنگ روکنے میں ناکامی، سلامتی کونسل اپنے آپ کو بدلے: برازیلی صدر

Calender Icon اتوار 19 اپریل 2026

برازیل کے صدر لُولا ڈی سلوا (Lula da Silva)نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر روز ایسا ٹوئٹ پڑھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے جس میں دنیا کو دھمکیاں دی گئی ہوں اور جنگ کے اعلانات کر رکھے ہوں۔

سپین کے شہر بارسلونا میں دنیا کے ترقی پسند رہنماؤں کی کانفرنس سے خطاب میں صدر لُولا ڈی سلوا نےکہا کہ ایران جنگ روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ ارکان کو اپنے رویّے میں تبدیلی لانا پڑے گی۔

مزیدپڑھیں:یورپ کی قیادت عوامی مفاد کے بجائے بیرونی پالیسیوں پر چل رہی ہے: روسی وزیر خارجہ

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم ہر صبح جاگ کر اور ہر رات سونے سے پہلے کسی صدر کا جنگی ٹوئٹ پڑھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔