’’ میں نہیں بدلی‘‘ معافی مانگنے کے بعد فضا علی کی ایک اور متنازع ویڈیو سامنے آگئی

Calender Icon اتوار 19 اپریل 2026

اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی(fiza ali) ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئیں۔

فضا علی نے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ایک بار پھر انکے شوہر انہیں کندھے پر اٹھاتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ایک جذباتی انداز میں پیغام بھی لکھا کہ ’’جنہیں میرا اٹھایا جانا بھاری لگا تھا… آج لندن میں وہی منظر ہلکا لگ رہا ہے۔ نہ میں بدلی ہوں، نہ محبت، صرف نظروں کا وزن کم ہو گیا۔ اب بتاؤ… بوجھ کس پر تھا؟”

یاد رہے کہ حال ہی میں فضا علی کے پروگرام کا ایک مختصر کلپ سامنے آیا تھا، جس میں ان کے شوہر اعجاز خان نے لائیو شو کے دوران انہیں کندھے پر اٹھا لیا تھا۔

مزیدپڑھیں:اسلام آباد سے روڈ ٹو مکہ کی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ روانہ

اس منظر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا تھا جنہوں نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔

بعد ازاں پیمرا نے بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کو شوکاز نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کی۔

واضح رہے کہ فضا علی نے حال ہی میں 41 سال کی عمر میں تیسری شادی کی ہے اور حالیہ دنوں میں وہ اپنے نئے شوہر اعجاز خان کے ساتھ مختلف ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔