بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون(Deepika Padukone) اور اداکار رنویر سنگھ(Ranveer Singh) نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری سنا دی، جس پر شوبز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دیپیکا پڈوکون نے 19 اپریل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دلکش پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری حمل کی تصدیق کی۔ اداکارہ نے اپنی بیٹی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پریگنینسی ٹیسٹ کٹ تھامے نظر آ رہی ہیں، جبکہ کیپشن میں صرف نظرِ بد سے بچاؤ کے ایموجیز شامل کیے گئے۔
View this post on Instagram
یہ جوڑا پہلے ہی ستمبر 2024 میں اپنی بیٹی “دعا” کی پیدائش کے بعد والدین بن چکا ہے، اور اب دوسری خوشخبری نے مداحوں کی خوشی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

دیپیکا اور رنویر کی اس خوشخبری پر متعدد معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اداکارہ نمرت کور نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ گلوکارہ ہرشدیپ کور نے اسے خوبصورت خبر قرار دیا۔
اسی طرح پرینیتی چوپڑا اور اننیا پانڈے سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی جوڑے کے لیے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ دیگر ستاروں میں سنیل گروور، مانیش پال، نیل نتن مکیش، بھومی پیڈنیکر، ارمان ملک اور تاہیرہ کشیپ شامل ہیں جنہوں نے مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی محبت کا آغاز 2012-2013 کے دوران فلم رام لیلا کے سیٹ پر ہوا، جس کے بعد دونوں نے 2015 میں منگنی کی اور نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
مداح اس خبر پر بے حد خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔












اتوار 19 اپریل 2026 