نواک جوکووچ نے کرکٹ میں دلچسپی کی وجہ ویرات کوہلی کو قرار دیدیا

Calender Icon منگل 21 اپریل 2026

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ(Novak Djokovic) نے کرکٹ میں دلچسپی کی وجہ ویرات کوہلی (Virat Kohli)کو قرار دے دیا۔

سربیا کے نواک جوکووچ نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی نے کرکٹ دیکھنے کے لیے متاثر کیا۔

انہوں نے ویرات کوہلی سے دوستی کا انکشاف میڈریڈ میں ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نواک جوکووچ نے کہا ہے کہ جی ہاں ویرات میرے دوست ہیں، بلاشبہ میں ان سے متاثر ہوں، ان کی عزت کرتا ہوں۔

مزیدپڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ فکسنگ اسکینڈل: کینیڈین کپتان اور بشنوئی گینگ میں تعلق سامنے آ گیا

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ویرات کوہلی کی وجہ سے ہی میں نے کرکٹ میں دلچسپی لینا شروع کی، ہمارا ایک دوسرے سے رابطہ رہتا ہے، ویرات کی وجہ سے کرکٹ میں دلچسپی بڑھی ہے۔

نواک جوکووچ کا کہنا ہے کہ اگر میں بھارت جاتا ہوں تو ممکن ہے کہ میں اور ویرات کوہلی اکٹھے تھوڑی کرکٹ اور تھوڑی ٹینس کھیلیں۔