نئےایپل آئی فون 18 پرو ماڈلز دیکھنے میں کیسے ہونگے؟ ممکنہ ڈیزائن کا خاکہ جاری

Calender Icon منگل 21 اپریل 2026

ایپل نے آئی فون 17 سیریز کو ستمبر 2025 میں متعارف کرایا تھا اور نئے ماڈلز کو پیش کرنے میں ابھی کافی وقت ہے۔مگر آئی فون 18 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب 2026 کے آئی فون پرو ماڈلز کا ممکنہ ڈیزائن(apple i phone models) سامنے آیا ہے۔

ڈیزائن کے حوالے سے آئی فون 18 پرو اور 18 پرو میکس کافی حد تک آئی فون 17 پرو ماڈلز جیسے ہی ہوں گے۔رپورٹ میں ایپل کی سپلائی چین کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ آئی فون 18 پرو ماڈلز 4 رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔

ان میں لائٹ بلیو، ڈارک گرے، سلور اور ڈارک چیری کلر شامل ہیں جبکہ آئی فون 17 ماڈلز کے مقبول اورنج رنگ کو ممکنہ طور پر دوبارہ استعمال نہیں کی جائے گا۔ایپل آئی فون 18 پرو ماڈلز دیکھنے میں کیسے ہونگے؟ مختلف رنگوں پر مشتمل فونز کا خاکہ جاری

آئی فون 18 پرو ماڈلز کے ان رنگوں پر مشتمل فونز کا ایک خاکہ بھی جاری کیا گیا جس میں سلور رنگ موجود نہیں، مگر یہ اس وقت دستیاب سلور آئی فون پرو جیسا ہی ہوگا۔اس سال ایپل کی جانب سے آئی فونز متعارف کرانے کے عمل کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:بال پوائنٹ کے ڈھکن پر سوراخ کیوں، انوکھی سائنسی وجہ، یقین کر نا مشکل ؟

ستمبر میں آئی فون 18 پرو ماڈلز کو ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔آئی فون 18 اور آئی فون ائیر 2 کو 2027 کے شروع میں کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔