وزیراعظم شہباز شریف (shahbaz sharif)نے عالمی یومِ مادرِ ارض کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اس دن کو بھرپور عزم اور جذبے کے ساتھ منا رہا ہے، جو ہمیں زمین کی اہمیت اور اس کے تحفظ کی اجتماعی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ زمین کے قدرتی وسائل انسانی زندگی کے وجود اور ترقی کی ضمانت ہیں، یہی زمین پودوں، جانوروں اور ہر جاندار کی پرورش کرتی ہے۔ تاہم آج ہمارا سیارہ ماحولیاتی چیلنجز خصوصاً موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہا ہے، جو قدرتی وسائل، موسمی نظام اور معیارِ زندگی کو متاثر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، اور یہی صورتحال ہمیں اپنے قدرتی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے مزید پرعزم بناتی ہے۔ غیر معمولی موسمی تغیرات اور شدت اختیار کرتے موسم اس تبدیلی کا واضح ثبوت ہیں۔
مزیدپڑھیں:شیڈول میں عارضی تبدیلی ،جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ہوا،وائٹ ہائوس ذرائع
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان قدرتی وسائل، نباتات اور ماحول کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی کے فروغ سمیت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں عوامی آگاہی نہایت اہم ہے تاکہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں ادا کیا جا سکے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر مؤثر تعاون اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے تاکہ ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ آئیں ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ زمین کے تحفظ اور ماحول کی بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے، جو ایک خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا زمین کے عالمی دن (International Mother Earth Day) 22 اپریل 2026 پر پیغام.
پاکستان آج بھرپور اور پرعزم انداز میں زمین کا عالمی دن منا رہا ہے۔ یہ دن زمین کی ناگزیر اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اسکےتحفظ کی اجتماعی ذمہ داری کا احساس بھی دلاتا ہے۔
زمین کے… pic.twitter.com/Wcvlw5iAlm
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 22, 2026












بدھ 22 اپریل 2026 