مہنگائی کا طوفان، سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی قیمتیں آسمانوں پر، عوام رل گئے

Calender Icon اتوار 27 ستمبر 2026

لاہورسمیت ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتیں قابو میں نہ آسکیں،سرکاری نرخ نامے کے باوجود شہری مہنگے داموں سبزیاں خریدنےپرمجبور ہیں،پیازکاسرکاری ریٹ 195 روپے،مارکیٹ میں 200 روپےفی کلوفروخت ہو رہا ہے،ٹماٹر کا سرکاری ریٹ 150 روپے،شملہ مرچ 280،کریلا 220 اورگوبھی 180 روپےفی کلومیں فروخت کی جارہی ہے۔

فیصل آبادمیں بھی گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،سرکاری نرخ نظر اندازکرتےہوئے بیف 1150 کے بجائے 1500 روپےفی کلو فروخت کیا جارہا ہے،مٹن کی سرکاری قیمت 2100 روپے کے مقابلے میں 3000 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:چین کی پانڈا ڈپلومیسی، 2 چینی دیوہیکل پانڈا 10 سالہ قیام کیلئے امریکا روانہ

پشاورمیں آٹا بھی مہنگا ہوگیا، 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کردیا گیا۔ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 3150 روپے کا ہوگیا،کوئٹہ میں ٹماٹر 40 روپے،پیاز 20 روپے اور بھنڈی 30 روپےفی کلو مہنگی ہوگئی،مٹرکی قیمت میں بھی 50 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔