22 اپریل 2025 کو بھارت نے پہلگام(Pahalgam) کی پُرسکون وادی کو فالس فلیگ آپریشن کر کے خون میں نہلا دیا۔
پہلگام فالس فلیگ ایک منظم سازش تھی جس میں بھارت نے اپنے ہی شہریوں کو ہلاک کرکے سیاسی فائدہ اٹھایا ،پہلگام فالس فلیگ کو سیاسی و مالی مفادات، خصوصاً رافیل سمیت دفاعی معاہدوں کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا گیا ،بھارتی حکومت نے داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پرانا ہتھکنڈہ استعمال کرتے ہوئے پہلگام فالس فلیگ کا ڈرامہ رچایا ،پہلگام فالس فلیگ کے بعد جس تیزی سے ایف آئی آر درج ہوئی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ طے شدہ منصوبہ تھا۔
ایک ایسا علاقہ جس کے اطراف 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج تعینات ہے میں جان بوجھ کر سکیورٹی کمزور کی گئی تاکہ منصوبہ کامیاب ہوسکے حملہ آوروں کا آنا اور آرام سے نکل جانا کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک طے شدہ منصوبہ تھا ،بھارت اڑی 2016ء، پلوامہ 2019ء اور پہلگام2025ء جیسے فالس فلیگ کرنے میں تاریخ رکھتا ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یومِ مادرِ ارض پر پیغام، ماحول کے تحفظ پر زور
پہلگام فالس فلیگ سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی حکومت کیلئے انسانی جانوں سے زیادہ سیاسی مفادات کو ترجیح حاصل ہے ،پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ کی شفافت اور مشترکہ تحقیقات کی پیش کش کی جو بھارت نے سچ سامنے آنے کے ڈر سے مسترد کردی ،پہلگام فالس فلیگ کے بعد دنیا نے بھارت کے مظلومیت پر مبنی جھوٹے بیانیہ کو یکسر مسترد کردیا۔
ماہرین کے مطابق پہلگام فالس فلیگ دراصل مودی حکومت نے بہار انتخابات جیتنے کیلئے کرایا پہلگام فالس فلیگ ثابت کرتا ہے کہ مودی حکومت نے اڑی اور پلوامہ ڈرامے سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔












بدھ 22 اپریل 2026 